اشتہار

پی آئی اے کی پروازوں میں گوشت کے پکوان کیوں نہیں بنیں گے؟َ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کو کھانے میں گوشت سے بنی ڈشز پیش نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

سپلائرز کو پیمنٹ کی عدم ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر گوشت سے بنی اشیاء خوردونوش کی عدم فراہمی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے جدہ کی دو طرفہ پروازوں پر کھانے میں دال چاول اور سبزی پر مبنی ڈشز پیش کی گئیں۔

- Advertisement -

گوشت اور چکن کے بغیر کھانے کی فراہمی پر مسافروں نے احتجاج کیا اور کمنٹ کارڈز میں بھی شکایت درج کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی عملے سے مسافروں نے بہت بحث و مباحثہ کیا، مسافروں کی جانب سے ایئرلائن سروسز پر شدید تنقید کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر741، 742پر واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، اسلام آباد سے مختلف پروازوں پر بھی اس طرح کے مبینہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وینڈرز سے معاملات کے باعث درکار اشیاء کی فراہمی معمول کے مطابق نہیں تھی، اشیاء کی کمی کے باعث پروازوں پر ریگولر ڈشز فراہم نہیں کی جا سکیں، سپلائی نارمل ہونے پر ریگولر میل کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں