جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی کیوں کارکردگی نہیں دکھاپارہے؟ رکی پونٹنگ کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آسٹریلیا کے عظیم کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کوہلی کی فارم میں کمی کی مختلف وجوہات بتائی،مگر میرا تجربہ کہتا ہے کہ کوہلی جسمانی یا ذہنی طور پر تھکا ہوا نہیں ہے، وہ اپنا کھیل بہتر کرنے کی تلاش میں ہے مگر اسے یہ احساس کرنا ہوگا کہ اس میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔

پونٹنگ کا خیال ہے کہ کوہلی جسمانی طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کا دماغ اس سے متفق نہیں ہے، اس طرح کی صورتحال سے ہر کرکٹر گزرتا ہے مگر میں کوہلی کی جلد فارم میں واپسی کے بارے میں پراعتماد ہوں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’بمرا کے بغیر بھارت کی بولنگ ‘بغیر دانتوں‘ جیسی قرار

ویرات کوہلی طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں، انہیں کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں سینچری بنائے دو سال کاعرصہ بیت چکا ہے، حال ہی میں ختم ہونے والی بھارتی لیگ میں بھی وہ اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے اور 16 میچوں میں صرف 341 رنز اسکور کرسکے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز باہر کررکھا ہے، بورڈ کا موقف ہے کہ دونوں بیٹرز اپنی فارم بحال کرنے کے لئے مستقل مزاجی سے محنت کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں کم بیک کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں