تازہ ترین

ویڈیو: احمد عامر والد کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے رو دیے

کراچی: معروف ٹی وی میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے احمد عامر والد کی نماز جنازہ پڑھانے ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

عامر لیاقت حسین کی نمازِ جنازہ 10 جون کی شام عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی بعدازاں ان کی تدفین بھی وہیں کی گئی۔

عامر لیاقت کے بیٹے احمد نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کئی جذباتی مناظر دیکھے گئے جس میں دعا کے وقت احمد کو آبدیدہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

احمد عامر کی نماز جنازہ پڑھائے جانے کی ویڈیو پر صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت کی مغفرت کی دعا بھی کی۔


واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے جس کے بعد لندن میں مقیم ان کے صاحبزادے احمد عامر فوری طور پر پاکستان پہنچے تھے۔

Comments

- Advertisement -