اشتہار

”لندن نہیں جاؤں گا“ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

”لندن نہیں جاؤں گا“ کا ٹریلر اے آر وائی نیوز کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنی فلم میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔

فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز ہمایوں سعید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جسے اب تک ہزاروں مداح پسند کر چکے ہیں۔

معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ فلم کو دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ اداکارہ عائشہ عمر نے ہمایوں سعید کو فلم بنانے کے لیے مبارکباد پیش کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں