منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

جسٹن بیبر انتہائی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈین نژاد امریکی 28 سالہ گلوکار جسٹن بیبر ایک انتہائی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے۔ گلوکار نے مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن بیبر کو آدھے چہرے کو فالج لگ گیا۔ جسٹن کو رامسے ہنٹ سنڈروم نامی ایک نایاب بیماری ہے جس کی وجہ سے ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار نے اپنے آنے والے تمام شوز منسوخ کر دیے ہیں اور علاج کے لیے چھٹی لے لی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جسٹن بیبر نے بتایا ہے کہ وہ ایک وائرس کی وجہ سے اس خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ یہ وائرس ان کے چہرے کے اعصاب پر حملہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہو چکا ہے۔

جسٹن بیبر ایک طرف آنکھ جھپکنے سے قاصر ہیں اور وہ ہنس بھی نہیں پا رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں