اشتہار

آئمہ بیگ کو کس کی یاد ستانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منگیتر شہباز شگری کو مس کررہی ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور منگیتر کی خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

آئمہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "میں اس شخص (منگیتر شہباز شگری) کو بہت زیادہ یاد کررہی ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان سے دریافت کررہے ہیں کہ منگیتر کہاں چلے گئے ہیں؟

ایک مداح نے لکھا کہ شکر ہے کہ آپ نے کچھ پوسٹ کیا جب آپ نے ساری پوسٹس ڈیلیٹ کردیں تھیں تو ہم بہت پریشان ہوگئے تھے لیکن اب بہت خوش ہیں۔

گزشتہ دنوں وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ نے گانے کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور انہیں لندن کنسرٹ کے لیے اپنے ہی کسی گانے کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ آئمہ بیگ کے اپنے گانے کوئی نہیں سنتا کیا؟ ایک نے لکھا کہ مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں آئمہ بیگ کی مداح نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں