جازان: سعودی عرب کے جازان ریجن میں حادثے کا شکار ہونے والے گاڑی حیران کن طور پر مکان کی چھت پر جاگری۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ جازان ریجن کے العیدابی کمشنری کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات پیش آیا، حادثہ کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور دیگر متعلقہ ادارے کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر ایک ڈھلواں سڑک سے ہوتی ہوئی نشیبی علاقے میں سڑک کے ساتھ بنے مکان کی چھت پر جا گری اور الٹ جانے کے باعث مکان کی چھت پر ہی اٹک گئی، جسے بعد ازاں کرین کی مدد سے گھر کی چھت سے اتارا گیا۔
حادثے میں مکان کی چھت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔