جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب: طلبہ کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں طلبہ کو طویل ہفتہ وار چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو تمام طلبہ کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق رواں تعلیمی سال کی یہ آخری ہفتہ وار طویل چھٹی ہوگی، وزارت تعلیم کے مطابق وقفے وقفے سے طلبہ اور اساتذہ کو جمعہ اور ہفتہ دو دن ہفتہ وار چھٹی کے ساتھ دو دن اضافی چھٹی دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

وزارت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پورے تعلیمی سال کے دوران متعدد طویل ہفتہ وار چھٹیاں دی جا چکی ہیں، اور اب آخری ہفتہ وار چھٹی دی جا رہی ہے۔

وزارت کے مطابق بدھ اور جمعرات 15 اور 16 جون کو چھٹی ہوگی، جب کہ جمعہ اور ہفتہ ویسے ہی چھٹی ہے، تو اس طرح طلبہ اور اساتذہ کو چار دن تعطیل دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں