جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی، مولانا محمد خان شیرانی پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام  ف کے 25 رکنی گروپ نے تحریک انصاف سے اتحاد کرلیا ، جے یو آئی شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی۔

مولانا شیرانی سمیت 25 ارکان آج عمران خان سےملاقات کریں گے ، ملاقات کرنیوالوں جےیوآئی مرکزی اور صوبائی رہنماشریک ہوں گے۔

عمران خان سے ملاقات میں وفد کی قیادت مولاناشیرانی کریں گے جبکہ مولانا گل نصیب ،مولانا شجاع الملک بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

ملاقات میں سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ، اس حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ میں اتحاد کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

دونوں گروپس میں اتحاد میں حلیم عادل شیخ نے اہم کردار ادا کیا ۔ عمران خان کی ہدایت پرحلیم عادل شیخ نے مولاناشیرانی سے ملاقات کی، جس میں مولانا شیرانی اور دیگر ارکان نےعمران خان کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا۔

جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا شیرانی نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کی تصدیق بھی کر دی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں