پرانے دور کے ایک برطانوی گینگ کی جذبات اور حادثوں سے بھری زندگی کو نہایت دل چسپی سے دیکھنے والے شائقین کے لیے ‘پیکی بلائنڈرز’ کا چھٹا اور آخری سیزن نیٹ فلیکس پر ریلیز کر دیا گیا۔
نیٹ فلیکس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق مشہور برطانوی سیریز ’پیکی بلائنڈرز‘ کا سیزن 6 دس جون کو ریلیز کیا گیا ہے، اس سیزن کی کہانی بھی سابقہ سیزنز کی طرح کی گینگ کے سربراہ ٹومی شیلبی اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے۔
اس نئے سیزن کی تمام اقساط اس وقت نیٹ فلیکس پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، جنھیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں، پیکی بلائنڈرز کے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
The clock is ticking… 🕰️ 💣 Tomorrow, the final season of #PeakyBlinders be available on @Netflix around the world. pic.twitter.com/7tC6WEf2Mt
— Peaky Blinders (@ThePeakyBlinder) June 9, 2022
لز نامی خاتون صارف نے لکھا ’پیکی بلائنڈرز کا چھٹا سیزن آ چکا ہے، میں اسے دوبارہ سے دیکھوں گی اور خوب رؤں گی، آخری مرتبہ اسے دیکھنا مشکل تھا۔‘
پیکی بلائنڈرز برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا شو ہے جس کے جملہ حقوق نیٹ فلیکس کے بھی پاس ہیں، جہاں اسے ایک دن میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
#PeakyBlinders S6 is now streaming on Netflix pic.twitter.com/v2uqXsoibZ
— Culture Crave 🍿 (@CultureCrave) June 10, 2022
یہ 20 ویں صدی کی کہانی ہے، جہاں کہیں کوئی ملک آزاد ہوا ہے توکہیں جنگوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اور کہیں حکومتیں ٹوٹ گئیں تو کہیں بدمعاش گروہوں کا راج شروع ہوا، انھی بدمعاش گروہوں میں ایک گروہ برطانیہ میں خوف و ہراس کی علامت بن جاتا ہے، جسے لوگ اب بھی ’پیکی بلائندڑز‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
ٹومی شیلبی، ایک خطرناک آدمی ہے، یہ برمنگھم میں مقیم ایک گینگ پیکی بلائنڈرز کا سرغنہ ہے، اسے پکڑنے اور اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک انسپکٹر چیسٹر کیمبل اپنی کمر کس لیتا ہے۔