منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی : ایف آئی اے میں تبادلے، 36سب انسپکٹرز کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے میں بین الصوبائی تبادلوں کے حامل سب انسپکٹرز کی واپسی کا آغاز ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر 36 سب انسپکٹرز کو نارتھ اور ساؤتھ زون واپس بھیجا جائے گا، حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احکامات میں کے پی اور پنجاب پر مشتمل نارتھ زون کے 22 سب انسپکٹرز کے علاوہ سندھ اور بلوچستان پر مشتمل ساؤتھ زون کے 14 سب انسپکٹرز کے نام بھی واپسی کے حکم نامے میں شامل ہیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شعبہ جاتی کارروائی اور کرمنل الزامات کے تحت کارروائی کا سامنا کرنے والے افسران کو کسی صورت ریلیز نہ کیا جائے۔

- Advertisement -

سب انسپکٹرز کو کیس فائلز،انکوائریز، سرکاری دستاویزات کا چارج 15 روز میں دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکمنامہ کے مطابق تبادلے کے بعد افسران کی کیس پراپرٹیز، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر متعلقہ انچارجز ذمہ دار ہوں گے، کیس پراپرٹیز یا ریکارڈ کی عدم دستیابی پر درج بالا افسران کے خلاف شعبہ جاتی کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تبادلہ کردہ افسران کو ان کے سابقہ ضلع یا ڈومیسائل کی حدود میں تعینات نہ کیا جائے، تمام زونل ڈائریکٹرز موزوں سب انسپکٹرز کی واپسی کے لئے اپنے اختیارات مسلسل استعمال کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں