جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارتی اداکار شکتی کپور کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک : پولیس نے مشہور بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو بنگلورو میں ایک پارٹی میں منشیات لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

دنیائے فلم سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور کا بیٹا اور اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو ڈرگس کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبی معائنے میں بھی منشیات لینے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس معاملے میں انہیں بنگلورو کے مقامی تھانے میں لایا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم کو بروز اتوار ہلاسورو تھانے کی حدود کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر چھاپہ مارکر 35 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 25 رکنی پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا اور سدھانت کپور سمیت دیگر کو بھی حراست میں لے لیا۔

 : شکتی کپور کا ردعمل 

بیٹے کی گرفتاری والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے شکتی کپور نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اس خبر کے بارے میں میڈیا سے پتہ چلا۔ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔

جب میں صبح 9 بجے اٹھا تو خبر آ رہی تھی کہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے، مجھے سچائی کا پتہ نہیں ہے۔ پوری فیملی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کوئی فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں