جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘مفتاح صاحب! اسٹاک اورکرنسی مارکیٹ نے آپ کا بجٹ مسترد کردیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے آپ کا بجٹ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح صاحب، مارکیٹس جھوٹ نہیں بولتیں، اسٹاک اورکرنسی مارکیٹ نےآپ کابجٹ مسترد کردیا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 24 فیصد مہنگائی جو بجلی اورگیس نرخوں کی وجہ سے مزید بڑھے گی، مہنگائی پسےہوئےعام آدمی کو بدستور پریشان کر رہی ہے، نئے انتخابات کا وقت ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر میں اضافے نے مارکیٹ کابجٹ پر ردعمل دیا ، سمجھ رکھنےوالےتمام طبقات طفلانہ معاشی پالیسیوں پر انگشت بدنداں ہیں، موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا شاندار بجٹ پیش کیا ہےعوام ناراض، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی اور امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے آئی ایم ایف خوش نہیں ، تو پھرکینڈی بنانے والی کمپنیوں کےعلاوہ اس بجٹ سےہےکون خوش؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں