عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے مداح کا دل توڑ دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
مداح نے ماہرہ سے کہا کہ ’میڈم پلیز مجھے مسترد کردیں تاکہ میں آگے بڑھ سکوں۔‘
ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پلیر آگے بڑھیں میں مجھے لیا جاچکا ہے۔‘
ایک پرستار نے لکھا کہ ’یہاں لفظی طور پر آپ جیسا کوئی نہیں ہے۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح خوبصورت۔‘
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’کوئی اتنا پرفیکٹ اور خوبصورت کیسے ہوسکتا ہے۔‘
گزشتہ سال ایچ ایس وائے کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ اپنی نجی زندگی میں کیا کیا ہے ضرور کچھ کیا ہوگا جس کی وجہ سے اللہ نے مجھے نوازا ہے۔‘
اس جواب پر میزبان نے کہا کہ ’جس کی وجہ سے اللہ نے آپ کو سلیم سے نوازا ہے۔‘
قبل ازیں ماہرہ خان کی خوبصورت سیاہ لباس میں تصاویر وائرل ہوگئی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔