جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘روس یوکرین جنگ میں پاکستان نیوٹرل ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ سےمتعلق پاکستان کی نیوٹرل پوزیشن ہے اس جنگ میں کل بھی نیوٹرل تھے آج بھی نیوٹرل ہیں۔

پارلیمان میں‌ غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا روس یوکرین جنگ سےکوئی تعلق نہیں ہے پاکستان اور ایران کے بہترین تاریخی تعلقات ہیں پاکستان اور ایران کےمعاشی تعلقات میں پوٹیشنل ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیادآصف زرداری نےرکھی تھی کوشش کریں گے پاک ایران گیس پائپ لائن میں پیشرفت ہو سارےممالک کیساتھ انگیج کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈسیکیورٹی کامسئلہ ہمارےلیےپریشان کن ہے پاکستان میں گندم اور دیگر اجناس کی کمی تھی ہم یوکرین سےگندم سمیت دیگراجناس خریدتے تھے یوکرین روس جنگ کی وجہ سے فوڈ سیکیورٹی مسائل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں روس اوریوکرین جنگ جلدختم ہو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خطے سمیت پاکستان کی عوام کو نقصان ہو رہا ہے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےبھی فوڈ سیکیورٹی مسائل پیدا ہو رہے ہیں زرعی زمین پر چلنےوالےریئل اسٹیٹ کام کےخلاف ہوں پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت سےفوڈ سیکیورٹی مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں