ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسپیکر پنجاب اسمبلی کاعطا تارڑ کو ایوان سے نکالنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی کا کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس آغاز میں ہی ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا اور اسپیکر نے ن لیگی ایم پی اے عطا تارڑ کو ایوانسے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس آغاز میں ہی ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا اور اسپیکر نے ن لیگی ایم پی اے عطا تارڑ کو ایوانسے باہر نکالنے کا حکم دے دیا تاہم عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی سے جانے سے انکار کردیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے عطا تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کیلیے سارجنٹ ایٹ آمرز بلالیے جن کے ایوان میں آنے پر لیگی اراکین نے عطا تارڑ کو اپنے حصار میں لے لیا۔

اسپیکر نے کہا کہ عطا تارڑ سے کہیں کہ خود ہی یہاں سے چلے جائیں جب تک وہ ایوان سے نہیں جائیں گے حمزہ شہباز کے لیے سازگار ماحول نہیں بنے گا اور میں کسی کو بجٹ پیش نہیں کرنے دوں گا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے عطا تارڑ کو ایوان سے جانے کے لیے 10 منٹ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 10 منٹ میں ایوان سے باہر نہیں جاتے تو وہ اجلاس کو ملتوی کردیں گے، جس کے بعد انہوں نے اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔

 

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں