اشتہار

’عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے اور شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اب ایک حالیہ انٹرویو میں رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنی شادی کے بعد اپنی زندگی پر کھل کر بات کی۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ عالیہ سے شادی کے بعد ایسی کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، ہم پانچ سال سے ساتھ ہیں ہم نے سوچا کہ شادی کر لیں تو کر چکے ہیں لیکن ہمارے بھی کچھ وعدے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شادی کے اگلے ہی دن ہم دونوں کام پر روانہ ہوگئے، عالیہ اپنی شوٹنگ پر گئی تھی اور میں بھی منالی گیا ہوا تھا۔

رنبیر نے مزید کہا کہ جب وہ لندن سے واپس آئیں گی اور میری فلم شمشیرہ ریلیز ہوگی تو ملاقات ہوگی ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ ہم شادی شدہ ہیں۔

دریں اثنا عالیہ اور رنبیر پہلی بار آیان مکھرجی کے فینٹسی ڈرامہ برہمسترا میں اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں