اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ، دورے کے دوران وہ ہم منصب سمیت دیگر ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول زرداری 2روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، اپنےدورے میں وہ ایرانی ہم منصب اورصدر ابراہیم رئیسی سیمت دیگر حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔
دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ، جس کے بعد بلاول زرداری مشہد بھی جائیں گے، جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے۔
گذشتہ روز وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے روس یوکرین جنگ پر پالیسی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران حکومت کی پالیسی کےتحت ہماری حکومت بھی یوکرین روس جنگ میں نیوٹرل ہے، ہم کل بھی نیوٹرل تھےآج بھی نیوٹرل ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ جنگ جلدختم ہو۔
دورہ ایران کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا ایران گیس پائپ لائن پرپیش رفت کی کوشش کریں گے۔