پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار نعمان شیخ نے بتایا کہ وہ اداکاری سے قبل کچرا اٹھانے اور ٹوائئلٹ صاف کرنے سمیت کئی دیگر کام کرچکے ہیں۔
اداکار نعمان سعید نے حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کررکھی ہے۔
ویڈیو میں ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’اس شرٹ میں آپ بالکل ایک ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں۔‘
اداکار نے اس کمنٹ کا تفصیلی جواب دیا اور لکھا کہ ‘میں پارٹ ٹائم میں بطور ویٹر، فرش اور ٹوائلٹ کی صفائی اور پارکنگ ایریا سے کچرا چننے کا کام کرچکا ہوں’۔
نعمان سمیع نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات ہے، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں’۔
بعدازاں صارف نے اپنی بات کی وضاحت کی اور کہا کہ میرا ارادہ ان کا مذاق اڑانے کا نہیں تھا، میں صرف آپ کو سراہ رہی تھی، اگر میں غلط تھی تو مجھے معاف کردیں۔
نعمان سمیع کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین اداکار کے بڑے پن اور تحمل مزاجی کے گن گارہے ہیں۔