وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے چائے کی ایک پیالی کم کرنے کے مشورے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے احسن اقبال کے مشورے پر چائے کی ایک پیالی کم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ایک بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے اپنے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک پیالی چائے کم کردیتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ حکمران بیرون ملک اپنی جائیدادیں کم کردیں، کیمپ آفسز کم کردیں، غیر ملکی دوروں پر لوگ کم کردیں تو ہم بھی ایک پیالی چائے کم کردیتے ہیں۔
، بیرون ملک جائیدادیں کم کر دیں ، کیمپ آفس کم کر دیں ، غیر ملکی دوروں پر لوگ کم کر دیں ، ہم ایک پیالی چائے کم کر دیتے ہیں https://t.co/PCcLbY3kdQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 14, 2022
ٹوئٹر پر فعال تحریک انصاف کے ایک اور رہنما شہباز گل نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عوام چائے کی ایک پیالی کم کردے تاکہ شہباز شریف کے کیمپ آفسز والے گھروں کے خرچے عوام کے پیسے سے چلتے رہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے سوئمنگ پول اور لاکھوں کی دعوتیں، گدھے کو زیبرا دکھانےکے اشتہارات، سرکاری حج وعمرے، طیارے بھر بھر کر غیر ملکی دورے اور مجرموں کے پروٹوکول چلتے رہیں، یہ ہے ارسطو اعظم کی معاشی حکمت عملی۔
عوام چائے کی ایک پیالی کم کر دے
تاکہ
شہبازشریف کے کیمپ آفسزوالے گھروں کے خرچے عوام کے پیسے سے
وزیراعظم ہاؤس کے سوئمنگ پول اورلاکھوں کی دعوتیں
گدھے کو زیبرا دکھانے کے اشتہارات
سرکاری حج عمرے
طیارے بھرکر غیر ملکی دورے
اور
مجرموں کے پروٹوکول چلتے رہیں
ارسطو اعظم کی معاشی حکمت عملی— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 14, 2022
سابق مشیر اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے چائے کم کرنے کے مشورے پر احسن اقبال کو جعلی ارسطو کا خطاب دے ڈالا اور کہا کہ یہ کون لوگ مسلط کردیے ہیں شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کررہا تھا لیکن 20 کلو آٹا 300 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
فرخ حبیب نے مزید لکھا کہ اب انکے جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔
یہ کون لوگ مسلط کردئیے ہے شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کر رہا تھا لیکن 20 کلو آٹا 300 روپے مزید مہنگا ہوگیا اور انکے جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معشعیت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہے
ناچ نہ جانے آنگھن ٹیڑھا #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/dsgWUx4sML— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 14, 2022