اشتہار

مہنگائی وبیروزگاری سے تنگ 5 بچوں کا باپ گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ہر جگہ مہنگائی کے ڈیرے ہیں اسی مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ 5 بچوں کو بات اپنی گرفتاری دینے تھانے جا پہنچا۔

مہنگائی کا عفریت منہ کھولے غریب کو نگل رہا ہے، ہر جگہ مہنگائی کے ڈیرے ہیں اور روزمرہ اشیا کی کوئی چیز ایسی نہیں جس کو مہنگائی نے عوام کی دسترس سے دور نہ کردیا ہو، ایسے حالات میں بیروزگاری نے غریبوں کی زندگی کو عذاب بنا ڈالا ہے اور ان کے لیے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنا ناممکن ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز اسی مہنگائی کے ستائے اور بیروزگاری سے تنگ باپ اپنے بچوں کی کفالت نہ کرنے پر خود کو مجرم سمجھتے ہوئے تھانے گرفتاری دینے پہنچ گیا۔

- Advertisement -

پاکستان کے سب سے پسماندہ صوبے بلوچستان کے علاقے جعفر آباد کے ایک تھانے میں گزشتہ روز ایک شخص آیا اور اس نے پولیس سے خود کو لاک اپ کرنے کی درخواست کی۔

پولیس کے استفسار پر اس غریب شخص نے بتایا کہ وہ 5 بچوں کا باپ ہے اور تین دن سے بیروزگار ہے، بچوں کی کفالت نہیں کرپا رہا اور گھر میں بھوک سے بلکتے بچوں کو دیکھ نہیں سکتا اس لیے مجھے لاک اپ کردیا جائے۔

مذکورہ شخص تھانے کی چار دیواری کے اندر ہی دھرنا دے کر بیٹھ گیا اور استدعا کرتا رہا کہ اسے لاک اپ کردیا جائے کیونکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ نہیں‌ پال سکتا، اس لرزہ خیز سچ نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے دل بھی موم کردیے اور ایس ایچ او نے اسے کچھ نقد رقم دے کر واپس گھر بھیجا کہ وہ اپنے بچوں کی بھوک مٹانے کا بندوبست کرے۔

واضح رہے کہ ہمارے معاشرے میں غربت اور بیروزگاری سے تنگ عوام کے انتہائی اقدامات کی خبریں آئے دن ہمارے میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور غربت نے دو زندگیاں نگل لیں

گزشتہ دنوں پنجاب میں دو افراد نے غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں