بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مہنگائی اور غربت نے دو زندگیاں نگل لیں

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے گھی، پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دو افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مہنگائی اور غربت سے تنگ عباس نامی شخص نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق مقتول عباس شریف پور کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا، ادھرسکھیکی منڈی میں ایک شخص نے مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں