اشتہار

ن لیگی وزیرعطا تارڑ کا ایوان میں نازیبا اشارہ

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر پنجاب عطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بیہودہ اشارہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیرعطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بے ہودہ اشارہ کیا جس کے بعد پورے ملک میں لیگی رہنما کےخلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا تارڑ نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کےاشارے سے گالی دی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے پوتے نے شرافت کو بھی شرمسار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجودعطاتارڑ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گھس آئے اسپیکر نے باہر جانے کا حکم دیا تو ٹھوکر پر ماردیا پھر باہرجانے سےانکارکردیا۔۔

صوبائی وزیر نے ٹویٹ کرکے بے ہودہ اشارے کا جوازدیا کہ ’اپوزیشن کی طرف سے باہر جاتے ہوئے گالی دی گئی تھی جس پراپوزیشن بینچوں کی جانب منہ کرکے جواب دیا اگرکسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔

سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہا کہ عطا تارڑکی نازیبا حرکت لٹیروں کو مسلط کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے انہوں نے ہنستی مسکراتی بستی اجاڑ ڈالی کبھی تو ان کا حساب بھی ہونا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں