جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس مقامی ہوٹل میں بلانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد حکومت نے بجٹ اجلاس مقامی ہوٹل میں لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس کے بعد حکومت نے بجٹ اجلاس کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کریا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت  کی جانب سے بجٹ اجلاس مقامی ہوٹل میں بلانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، حکومتی ارکان نے گورنر پنجاب کو کسی ہوٹل کو اسمبلی کا درجہ دینے کی سمری بھیجنے کی تجویز دی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ساری صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسپیکر ضد پر اڑے رہے تو آج رات کو سمری گورنر کو بھیج دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بجٹ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جاتا ہے تو اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں