اشتہار

‘پرویزمشرف کو غدار قرار دینے والوں کی میڈیا پر شکلیں دیکھیں’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دینےوالوں کی میڈیا پر شکلیں دیکھیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ ان کی میڈیا پر شکلیں دیکھیں تو حیرانی ہوتی ہے کہ مشرف میڈیا کی اجازت نہ دیتے تو گاڑیوں میں آنے والے سائیکل افورڈ نہ کر سکتے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ان منافقوں پرجس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو کا قول پورا صحیح اترتا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ بدترین سیاسی بحران کا شکار ہے وزیر اعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں الیکشن کمیشن، جج صاحبان پتا نہیں صوبے سےکس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت صوبہ نہیں چلا سکتی حکومتیں برخاست کریں اورنیا انتخاب کروائیں ادارے کتنا عرصہ اور اس غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں