بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

متین ٹریفک حادثے میں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ کی چھٹی قسط میں متین ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں نیلم منیر (رابی)، شجاع اسد (متین) سمیع خان (داؤد)، گل رعنا (شمیم)، جاوید شیخ ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی رابی اور ان کے کزن متین کے گرد گھومتی ہے جس میں رابی کی پھوپھو ان کی متین سے شادی کے خلاف ہوتی ہیں کیونکہ متین کے گھر والوں نے ان کے رشتے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں وہ رابی کی شادی متین سے کروا دیتی ہیں تاکہ اسے تنگ کرسکیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا ہے متین جاب سے واپس آرہے ہوتے ہیں کہ ان کی موٹر سائیکل کے سامنے اچانک دو بچے آجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ انہیں بچاتے ہوئے گر جاتے ہیں اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

متین کے حادثے کا سن رابی پریشان ہوجاتی ہیں لیکن ساس اور رابی کی پھوپھو شمیم کی جانب سے رابی کو اسپتال لے جانے کی بجائے اسے گھر میں بند کردیتی ہیں اور خود اسپتال پہنچ جاتی ہیں۔

اسپتال میں متین کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جاتی ہے لیکن گھر میں ایک اور ہی ہنگامہ برپا ہوتا ہے کہ کیونکہ داؤد متین کی خیریت پوچھنے کے لیے رابی کے سسرال جاتے ہیں تو شمیم ان کی آمد کو غلط رنگ دیتے ہوئے رابی سے جوڑ دیتی ہیں۔

بہرحال متین رابی سے چونکہ محبت کرتے ہیں تو وہ رابی کی بات پر یقین کرلیتے ہیں کہ وہ صرف ان ہی سے ملنے کے لیے آئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shuja Asad (@shujaasad)

رابی کی ساس انہیں دھمکی دیتی ہیں کہ اگر اس گھر میں رہنا ہے تو جو بھی بات ہو میرے سامنے کرنی ہوگی ورنہ ادھر رہنا مشکل کردوں گی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں