جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دیر سے دفتر آنے والے ملازمین کو انوکھی سزا کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

نوکری کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری کو پورا کرنے کا نام ہے، یہی نہیں اس فریضہ کو پورا کرنے کیلئے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی نیند اور دیگر ذاتی نوعیت کے کام بھی پس پشت ڈالنا پڑتے ہیں۔

اکثر دفاتر دیکھا گیا ہے کہ بیشتر ملازمین کے وقت پر نہ آنے کے باعث ان کے سینئرز کو ان پر غصہ آتا ہے جس کی وجہ سے دفتر کے ماحول بھی تناؤ سا رہتا ہے۔

اسی قسم کی پریشانی کو دور کرنے اور ملازمین کو راہ راست پر لانے کیلئے برطانوی کمپنی کے ایک باس نے ایسے ملازمین کیلئے سزا کا نیا طریقہ کارلاگو کردیا۔

- Advertisement -

باس نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایک منٹ لیٹ ہوئے تو دس منٹ اضافی کام کرنا پڑے گا، برطانیہ میں نجی کمپنی کی جانب سے اس وارننگ پر مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

دفتر کے ایک ملازم نے سوشل میڈیا پر نوٹس شئیر کیا جس کے مطابق دفتر میں ایک منٹ تاخیر سے پہنچنے پر چھ بجے کے بعد 10 منٹ اضافی کام کرنا ہوگا۔

نوٹس میں مزید لکھا ہوا ہے کہ اگر دو منٹ لیٹ ہوئے تو بیس منٹ اضافی کام کرنا ہوگا، ملازم نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ کام کرنے کی بدترین جگہ ہے جہاں تنخواہ بھی کم ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس نوٹس کو احمقانہ اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں