جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عوام تیار ہوجائیں ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر ورکنگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کی گئی ہے، سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی ہونے کا امکان موجودہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پرفی لیٹر 8 روپے 8 پیسے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پرفی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔

خیال رہے گذشتہ ماہ شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافی کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں