منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جادوئی دوا ایسپرین کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امراض قلب، سر درد اور بلڈ پریشر سمیت متعدد بیماریوں کیلئے استعمال ہونے والی جادوئی دوا ایسپرین کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق جادوائی دوا ‘‘ایسپرین’’ ایک اور بڑی بیماری بڑی آنت کے سرطان کیلئے بھی مفید ثابت ہوئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسپرین کینسر خلیات (سیل) کو بڑھنے سے روکتی ہے اور انہیں سیل ڈیتھ کے عمل کی جانب دوبارہ دھکیلتی ہے۔  اس عمل میں ایسپرین کا استعمال بالخصوص معدے اور آنتوں کے سرطان میں نہایت مثبت دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کیلئے کئی افراد کو دو برس تک روزانہ 600 ملی گرام ایسپرین دی گئی، اس کا استعمال کرنے والوں میں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ 63 فیصد تک کم پایا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تحقیق کیلئے ایسے افراد کو منتخب کیا گیا تھا جو کئی اقسام کے سرطان میں مبتلا ہوسکتے تھے۔

جامعہ کیلیفورنیا کے ڈاکٹر ڈومینک ووڈرز کا کہنا ہے کہ ایسپرین سرطانی خلیات کے ارتقاء کو رو کر ان کے شرح پیدائش اور موت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، ایک جانب یہ خلوی موت کو بڑھاتی ہے تو دوسری جانب سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے بھی روکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں