ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

دکان اگر خالی تھی ان کواس کی چابی نہیں پکڑنی چاہیے تھی، فواد چوہدری کا مریم نوازکو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دکان اگر خالی تھی ان کواس کی چابی نہیں پکڑنی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دکان اگرخالی تھی ان کواس کی چابی نہیں پکڑنی چاہیےتھی، انہوں نے سازش کی بیرونی قوتوں کی مدد سے حکومت میں آگئے۔

فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نااہل اورنالائق لوگوں کا گلدستہ ہے، مریم نواز لوگوں کو بتا رہی ہیں کہ عوام کو دینے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں، جن کا اپناکوئی سیاسی فلسفہ نہ ہو وہ کس طرح حکومت کریں گے۔

سابق وزیر نے کہا کہ ہم کہہ رہےہیں ہم دوبارہ حکومت میں آئیں گے پیٹرولیم کی قیمت کم کریں گے، انہوں نے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھادیں، کاروبار سکڑ رہے ہیں ، نوکریاں ختم ہورہی ہیں۔

روس سے سستے تیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےروس سےسستےتیل کےمذاکرات کوختم کیا، ان کی جرات نہیں کہ امریکا کی مرضی کے خلاف پالیسی بنا سکیں، یہ لوگوں امریکا کے ایجنٹوں کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کچھ نہ کرسکنے کا بیان ان کی ناکامیوں کااعتراف ہے، یہ فیصلہ کریں الیکشن کریں پتہ چل جائے گا کہ ان کی عوام میں کیا قدر ہے، تحریک عدم اعتماد کا پہلے سے پتہ ہوتا تو پہلے ہی اسمبلیاں توڑ دیتے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک چلانااورنجی کاروبار چلانا تو الگ الگ باتیں ہیں، انرجی کی قیمتیں کم نہیں کریں گے تو کارخانے نہیں  چل سکتے، ہمارا پلان تھا جون تک روس سےمعاہدہ ہوجاتا تیل کی قیمتیں کردیتے، بجلی اور گیس کی ان قیمتوں کے ساتھ صنعت کارکاروبار کیسے چلائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں