ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مداخلت کیا ہوتی ہے اور سازش کیا؟ علی زیدی نے دلچسپ مثال دیکر فرق بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مداخلت کیا ہوتی ہے اور سازش کیا؟ وضاحت کے ساتھ بتادیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سازش اور مداخلت کی یہ وضاحت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ مثال دیتے ہوئے پیش کی ہے۔

علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آپ سب کو آسان الفاظ میں سمجھا دیتا ہوں کہ جب اپنے پڑوسیوں کے نوکروں کو حکم دینا شروع کردیں تو یہ مداخلت ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب اپنے پڑوسیوں کے نوکروں کو حکم دینا شروع کردیں تو یہ مداخلت ہوتی ہے، پھر ان پر دباؤ ڈالنا شروع کریں تو یہ دھمکی ہوتی ہے۔

علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ جب ان کے نوکر آپ کی ہدایات پر عمل کرکے دھوکا دیں اسے سازش کہتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں