پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی تو ایک بار پھر تیل اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کو دوبارہ اقتدار ملنے پر عوام کو خوشخبری کی نوید سنادی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی تو دوبارہ تیل اوربجلی کی قیمتی کم کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک چلانا کوئی پرائیویٹ انڈسٹری چلانا نہیں ہے، معاشی ترقی کیلئے انرجی کا سستا ہونا انتہائی اہم ہے۔
فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے جاہل حکومتی اخراجات پر قابو نہیں پاسکتے، آپ جیسے تو صرف توانائی قیمتوں میں اضافے کو ہی معاشی حکمت عملی سمجھتے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک ٹوئٹ کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے جس میں لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق آج پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی۔
تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی دوبارہ تیل اور بجلی کی قیمتی کم کریں گے،ملک چلانا کوئ پرائیویٹ انڈسٹری چلانا نہیں ہے، معاشی ترقی کیلئے انرجی کا سستا ہونا انتہائ اہم ہے آپ جیسے جاہل جو حکومتی اخراجات پر قابو نہی پا سکتے وہ توانائ کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی حکمت عملی سمجھتے ہیں https://t.co/dAKx1i1dV2
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 16, 2022