ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کرشمہ کپور کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد اب نامور اداکارہ کرشمہ کپور کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ایسا کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے سات ہمشکل ہوتے ہیں۔ بالی وڈ فنکاروں کے کئی ہمشکل سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

ایشوریا رائے سے لے کر رنبیر کپور، سیف علی خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان تک کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی۔

اس بار پاکستان سے تعلق رکھنے والی حنا خان نے سب کو حیران کر دیا جن کی شکل بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرشمہ کپور سے ملتی ہے۔ حنا خان سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

کچھ روز قبل بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ سیلسٹی بیراگی نامی خاتون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ فلم ”دل تو پاگل ہے“ کے گانے ”ڈھولنا“ پر ڈانس کرتے اور لپ سنکنگ کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@celesti.bairagey)

وائرل ویڈیو میں خاتون سفید ساڑھی میں ملبوس تھیں اور عالیہ بھٹ کی طرح ان کے بالوں کی لٹ بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ گول دھوپ کے چشمے اور روایتی بالیاں پہن رکھی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں