کرکٹرز کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے کچھ خواتین مداح ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو گراؤنڈ میں پلے کارڈ اٹھائے شادی کی پیشکش کررہی ہوتی ہیں۔
ایسی ہی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون مداح نے کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم کو شادی کی پیشکش منفرد انداز میں کی۔
سحر شنواری نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’جمی آپ میرے مستقبل کے بچوں کے باپ بننا پسند کریں گے۔‘
جمی نیشم نے تو اس پوسٹ پر دلچسپ جواب دیا اور لکھا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس میں ایموجیز غیرضروری تھے۔‘
I really feel like the emojis were unnecessary https://t.co/tH3g0jCWe4
— Jimmy Neesham (@JimmyNeesh) August 28, 2019
واضح رہے کہ خاتون نے جمی نیشم کو یہ پیشکش کچھ عرصہ قبل کی تھی تاہم یہ پوسٹ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ کیوی کھلاڑی جمی نیشم بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے رہتے ہیں۔