تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شاہد آفریدی ’حارث‘ کی شمولیت پر چیف سلیکٹر پر برس پڑے

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی چیف سلیکٹر محمد وسیم پر برس پڑے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو شامل کرنے پر چیف سلیکٹر محمد وسیم پر برس پڑے۔

ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کیا جو پاکستان نے 3-0 سے جیت لی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز دو اننگز میں صرف چھ رنز بناسکے۔

ادھر راشد لطیف کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے حارث کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا۔

آفریدی نے ایک مقامی نیوز چینل پر کہا کہ "یہ ان لوگوں کا ایک احمقانہ فیصلہ تھا میں یہ بات رمیز راجہ سے نہیں کہوں گا لیکن اگر محمد وسیم سن رہے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ ایسے قدم نہ اٹھائیں”۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایک ایسے کھلاڑی کا انتخاب کیوں کر رہے ہیں جس نے ون ڈے کرکٹ کے لیے دو ٹی 20 میچوں میں پرفارم کیا ہو؟ کیا پاکستان کی کیپ حاصل کرنا اتنا آسان ہے؟

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ وہ قومی ٹیم میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے خلاف نہیں لیکن انہیں پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

واضح رہے کہ حارث نے پی ایس ایل میں‌ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں‌ رہی.

Comments

- Advertisement -