جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شلپا شیٹھی مشہور بالی وڈ اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم انڈسٹری میں موجود اپنے کرش (محبت) سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شلپا شیٹھی نے جہاں اپنے بارے میں بہت سی دلچسپ باتیں بتائیں وہیں بالی وڈ میں اپنی خفیہ محبت پر بھی خاموشی توڑ دی۔

انٹرویو میں شلپا شیٹھی سے ایک گیم کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی وڈ میں کسی کو پسند کرتی ہیں۔ اس سوال پر اداکارہ پہلے تو کچھ دیر کے لیے سوچ میں پڑ گئیں اور پھر کارتک آریان کا نام لے لیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: شلپا شیٹھی کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

کارتک آریان حال ہی میں ”بھول بھلیاں ٹو“ میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے۔ ان کی لاجواب اداکاری کی وجہ سے فلم کامیاب ثابت ہوئی۔

دوسری جانب شلپا شیٹھی کی نئی آنے والی فلم ”نکما“ کی ریلیز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ فلم کل 17 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شلپا شیٹھی نے 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ”بازیگر“ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر میں متعدد فلمیں کی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ انہوں نے 2013 میں اپنی آخری فلم ”اپنے“ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں