اشتہار

عمران خان کا کراچی کے بعد لاہورمیں جلسے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریکِ انصاف کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں، تحریکِ انصاف کی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں پاور شو کے بعد اگلا ٹارگٹ لاہور کو بنالیا ہے، کراچی اور پھر اسلام آباد میں کپتان کا ہدف وزیرِاعظم نواز شریف ہی رہے۔

عمران خان کراچی میں سیاسی قوت کے مظاہرے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچے تو کارکن پُر جوش دکھائی دیئے، عمران خان نے دھرنے کےشُرکاء سے خطاب میں ایک بار پھر کہا کہ دھاندلی سے آیا وزیرِاعظم دھاندلی کی تحقیقات کیسے کرسکتا ہے۔

عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بیان پرخوشی کا اظہار کیا، اس سے پہلے کراچی کے جلسے میں بھی کپتان کا ہدف تنقید نواز شریف رہے۔

- Advertisement -

کپتان نے واضح کیا کہ جب تک وزیرِاعظم مستعفی نہیں ہوتے تحریکِ انصاف کی مہم جاری رہے گی، عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سب کو ایک قوم کرنے کیلئے آئے ہیں، کراچی کےعوام حقوق کیلئےاٹھ کھڑے ہوں اورالیکشن میں دھاندلی روکیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے نام پر سندھ کےعوام سے ووٹ لیے جاتے رہے، سندھ کےعوام ساتھ دیں تووہ جاگیرداروں اور مافیاز کا مقابلہ اور پولیس کوغیرسیاسی کرکے چند ماہ میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرکے دکھائیں گے۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کے ساتھ گو نواز گو مہم ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ساتھ ہی کپتان نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی جلسےکا اعلان کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں