منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

شاہ خرچیوں کی خبر وزیر خزانہ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری خزانے سے بنگلے کی تزئین و آرائش کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اسلام آباد ایف 7 میں اپنے گھر میں رہتا ہوں، مجھے منسٹر انکلیو میں گھر دیا گیا ہے لیکن میرا وہاں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرے منسٹر انکلیو والے گھر پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ وزیر خزانہ نے بنگلے کی تزئین و آرائش پر سرکاری خزانے سے 48 لاکھ روپے خرچ کر دیے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی منتقلی سے قبل بنگلے کی تزین وآرائش کی گئی جس کے بعد وزیر خزانہ منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے اور انہیں منسٹر انکلیو میں 22 نمبر گھر دے دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں