گجرات: کار نہر میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں نہر اپر جہلم میں گاؤں سمبلی کے مقام پر ایک کار نہر میں گر گئی، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے دو سالہ بچے سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہ زیب، رشیدہ بیگم، عابدہ پروین، شاہین بی بی، نادیہ جواد اور سیف جواد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
- Advertisement -
بد قسمت خاندان سرائے عالمگیر سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا، شدید بارش کے باعث کار پھسل کر نہر میں جا گر، پولیس حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن دو گھنٹے جاری رہا، جس میں نہر میں ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔