جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سینیٹ اجلاس میں وزرا کی عدم دلچسپی، اتحادی بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوان بالا میں وزرا کی عدم موجودگی پر حکومتی اتحادی بھی بول پڑے، رضا ربانی نے بطور احتجاج بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے آغاز پر وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ اہم ترین سیشن کے دوران وزرا کی سب نشستیں خالی ہیں، ایک ہی وزیر کی ذمہ داری لگائی گئی ہے، دیگر وزرا کہاں ہیں؟ کیا ہم دیواروں سےباتیں کرینگے؟۔

- Advertisement -

جس پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ وزیر آ رہےہیں، اراکین بجٹ پر بحث کریں۔

اسی دوران حکومتی اتحادی اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپوزیشن کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بھاری کابینہ میں سے ایک وزیر بھی موجود نہیں، میں آج احتجاجاً بات نہیں کروں گا، انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اثرورسوخ استعمال کریں اور وزیر اعظم سے بات کریں۔

رضا ربانی نے کہا کہ جب میں چیئرمین سینیٹ تھا کہ عدم حاضری پر ایک وزیر کو عارضی معطل بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں