اشتہار

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد آرہی تھی کہ اڑان بھرتے ہی نوز وہیل بند کرتے ہوئے پائلٹ کو خرابی محسوس ہوئی۔

لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا۔ کپتان نے مہارت سے طیارہ کنٹرول کرتے ہوئےلینڈ کرایا۔

- Advertisement -

پی کے 246 میں 200 سے زائدمسافر سوار تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوزوہیل کی لیئر اتری ٹیک آف کےدوران پائلٹ کونوز وہیل میں خرابی محسوس ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعہ 3روز قبل پیش آیا تھا طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں