سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں چند نئے فیچرز متعارف کروادیے۔
میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ہر ماہ کئی نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔
اب واٹس ایپ میں گروپس چیٹ کے حوالے سے چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے یہ نئے فیچرز متعارف کرائے گئے جو آئندہ چند دن میں سب کو دستیاب ہوں گے۔
- Advertisement -
ان فیچرز سے واٹس ایپ میں کسی گروپ کال کے حوالے سے صارف کو زیادہ اختیار دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ نے ان فیچرز کی تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں۔