جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

موبائل فون صارفین کا ڈیٹا، وزیراعظم کا زبردست اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فون صارفین کی شکایت پر وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئےعملی اقدامات کا نفاذ شروع کر دیا۔
صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو دینے پر پی ٹی اے کو جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ جون کےآخرتک تمام تکنیکی ضابطےمکمل کر لئے جائیں گے۔ تشہیری میسیجز وصول کرنے یا پابندی کا اختیار موبائل صارف کو فراہم کر دیا گیا۔

سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ اصلاحات کیلئےجولائی میں کانفرنس میں تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا کر اطلاق کیا جائے گا، حکومت صارفین کےڈیٹاکےتحفظ کیلئےاقدامات اٹھارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں