تازہ ترین

سونامی کو گھروں کی طرف بڑھتا دیکھ کر لوگ خوفزدہ؟ ویڈیو وائرل

امریکا میں بادلوں کو سونامی کی بڑی لہرے سمجھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست اوہائیو کے ایک علاقے کے رہائشی اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب انہوں نے بادلوں کو سونامی کی بڑی لہروں کی طرح اپنے گھروں کی طرف بڑھتے دیکھا۔

آسمان پر چلنے والی لہر نما بادل یہ تاثر دے رہے تھے کہ یہ علاقہ سونامی کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’میں سمجھا یہ ایک سونامی ہے میں نے اس سے قبل اس طرح کے بادل پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

رپورٹ کے مطابق غیر معمولی موسمی رجحان کو رولنگ کلاؤڈز یا آرکس کلاؤڈز کہا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گھومنے والے بادلوں کا تعلق عام طور پر طاقتور گرج چمک، تیز ہوا، تیز بارش یا ژالہ باری کے کے ساتھ ہوتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا ’میں نے ڈرائیونگ کے دوران ایک بار اس طرح کے بادلوں کو دیکھا تھا اور ایک موڑ کے پاس رک کر بریک لگایا کیونکہ ایسا لگتا تھا کہ ایک بہت بڑی لہر ہم پر گرنے والی ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ ناقابل یقین اور واقعی اس وقت خوبصورت لگا جب میں سمجھ گیا کہ میں مرنے والا نہیں ہوں۔

Comments

- Advertisement -