جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔

- Advertisement -

امریکا میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بھی سستا ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے 108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً 8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں شرح سود بڑھنے سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے کے خطرے کے باعث تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ عالمی معیشت میں کساد بازاری کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں