اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد لینے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف پر امریکا سے مدد لینے کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے قائمہ کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے بات چیت چل رہی ہے، بہت سی چیزوں پر آئی ایم ایف وضاحت مانگ رہا ہے۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، آئی ایم ایف پر بھی امریکا سے بات چیت ہوئی ہے، گزشتہ حکومت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ متاثرہوئی، ہم دوبارہ پاکستان کی ساکھ کوبحال کررہے ہیں۔
وزیرمملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہترہو رہےہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا دورہ امریکا بھی کامیاب رہا ، اس وقت آئی ایم ایف سے بجٹ پر بات ہورہی ہے۔