اشتہار

بزرگ شہری نے رکشہ، موٹر سائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دلوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے مسیحا بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر 5 میں ایک پیٹرول پمپ پر بزرگ شہری نے 90 کے قریب ‏رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو فی کس 700 روپے کا پیٹرول دلوا کر رقم کی ادائیگی اپنی جیب سے کی۔

لوگ بزرگ شہری کی ویڈیو بنانے لگے تو انہوں نے سختی سے منع کردیا لیکن کچھ شہریوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ‏شیئر کردی جو وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص ایک رسید تھامے ہوئے ہیں اور جس رکشے اور موٹر سائیکل میں پیٹرول ‏بھر جاتا ہے تو وہ رسید میں ٹک کا نشان لگاتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غریب افراد کے رکشے اور موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد بزرگ شہری چلے گئے اور ان سے ‏کسی کا اب تک رابطہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی میمز بنا کر حکومت پر طنز کررہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں