اشتہار

گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے اور اس کام کے لیے ویب سائٹس استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

وزارت داخلہ نے غیر قانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کر کے جعلی اجازت نامے جاری کر رہے ہیں، جعلساز اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مزید کہا گیا کہ وزارت داخلہ کا جعلی اجازت نامہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں