تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نادیہ افگن نے بچوں سے متعلق بیان پر خاموشی توڑ دی

معروف اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے بیان "ہمارے پاس دو کتے ہیں بچے نہیں” کی وضاحت پیش کردی۔

اداکارہ نادیہ افگن کچھ روز قبل ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے پاس دو کتے ہیں بچے ‏نہیں، وہ دنیا کے سارے بچوں کو اپنا بچہ سمجھتی ہیں چونکہ ان کے بچے نہیں ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ آج کل کے دور میں بچوں کی پرورش کرنا بے حد مشکل ہے۔

تاہم نادیہ کے انٹرویو کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو لوگوں نے اسے غلط انداز سے لیا اور اداکارہ کو سخت ‏تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے 16 جون کو انسٹاگرام پر وضاحتی پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ وضاحت دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں نے فیصلہ کیا تھا میں اس بارے میں کبھی عوامی سطح پر بات نہیں ‏کروں گی کیونکہ یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے لیکن اب مجھے وضاحت دینے کی واقعی ضرروت ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے اس بات پر مکمل یقین تھاکہ خواتین، چاہے ان کے بچے ہوں یا نہ ہوں، جانتی اور سمجھتی ہوں گی ‏کہ یہ معاملہ کتنا پیچیدہ اور سنجیدہ ہے، میں سوچتی تھی کہ خواتین سمجھتی ہوں گی کہ یہ سفر کس حد تک مشکل ہوسکتا ‏ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں نے مجھے بتایا کہ میں کتنی غلط تھی کیونکہ مجھے خواتین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا‘۔

نادیہ نے انکشاف کیا کہ ’15 سال کی شادی میں میرے دو دفعہ استقاطِ حمل ہوئے، تین بار میں بے اولادی کے سخت اور ‏مشکل علاج سے گزری، پرورش سے قبل دو بچوں کو کھونا میرے لیے تکلیف دہ تھا جس کے بعد میں ڈپریشن سے بھی ‏گزری اور ہارمونز کے مسائل کی وجہ سے میرا وزن بھی بڑھ گیا’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘اس سارے سفر میں میرے شوہر نے مجھے بے پناہ سپورٹ کیا انہوں نے ذہنی طور پر میرا ساتھ دیا اور ‏میری حالت کو سمجھا’۔

Comments

- Advertisement -