تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’ہمارے پاس دو کتے ہیں بچے نہیں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ نادیہ افگن نے نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئ کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی سوالات کے جوابات دیے۔

بچوں سے متعلق سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے پاس دو کتے ہیں بچے نہیں ہیں، ایک بار میں نے بچوں سے متعلق سوچا لیکن منصوبہ بندی نہیں کی کیوں کہ میں بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خاصی خوفزدہ ہوں، میں اپنے بھائی کے بچوں کے حوالے سے بھی خاصی پریشان رہتی ہوں۔

میزبان احسن نے سوال کیا کہ آپ کے بچے نہ ہونا کیا آپ کا اپنا انتخاب ہے؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں ! ایک بار ہم نے سوچا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔

اداکارہ نے میزبان احسن کے سوال پر بتایا کہ میری اور جواد جودی کی شادی کو جون میں 15 سال کا عرصہ ہوا ہے، ہم دونوں کی بہترین انڈر اسٹینڈنگ ہے اور آج میں ٹھنڈے مزاج کی بھی اپنی شوہر کی وجہ سے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں تو شروع میں چڑیل ہوتی تھی شوہر اور میرے اپنے اپنے کام ہیں جو اہم دونوں بخوبی انجام دیتے ہیں جبکہ جودی نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -